جہلم سود خور مافیا کا دھندا دھڑلے سے جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم سود خور مافیا کا دھندا دھڑلے سے جاری،شہری لٹنے لگے،کاروبار کی آڑ میں سود کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ جہلم سونے کے زیورات گروی رکھ کر سود پر رقم دینے،اقساط پر الیکٹرونکس سامان دینے اور کمیٹیوں کی آڑ میں غیرقانونی کاروبا ر کا دھندا زوروشور سے جاری کررکھا ہے ذرائع کے مطابق سودخور مافیا اپنے اس مکروہ کاروبار کے ذریعے سے لوگو ں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں سود خور شہریوں کو ہراساں کر کے گارنٹی چیک وصول کر کے منہ مانگی رقم زبردستی وصول کرتے ہیں جب کہ موٹر سائیکل وغیرہ اقساط پر دے کر منہ مانگی رقم وصول کی جاتی ہے،سودخور مافیا لوگوں کو قرض دے کر ان سے بطور امانت رکھوائے گئے طلائی زیورات ودیگر اشیاء اصل رقم وصول کرنے کے باوجود لوگوں کو واپس نہیں کرتے اور سود لگاکر لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں شہریوں نے ڈی پی اومیانوالی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سود خوروں کیخلاف سخت اقدامات کئے جائیں اور مختلف کاروبار کی آڑ میں سود کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں