جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی، کلین اینڈ گرین مہم، تجاوزات کے خاتمے، نکاس آب کے حوالے سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اطلاعت کے مطابق ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے سول لائنز روڈ،موضع کھرالہ،ٹالینوالہ، چوک اہل حدیث اور دیگر مقامات میں صفائی ستھرائی اور نکاسی کے نظام میں بہتری لانے کی ہدایت دی ہے۔راؤ پریز اختر نے مختلف جہلم میں مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ایم سی جہلم کے اہلکاران کوصفائی کے حوالے سے ضروری ہدایت دیں۔ انہوں نے چوک اہل حدیث میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ہدایات دیں،نالی کی تعمیر اور دکانداروں کی جانب سے کئے گئے تجاوزات کے خاتمے کے لئے سی او ایم سی انعام الرحیم، ایم سی انسپکٹر رانا اشفاق کو ہدایات دیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے شہر میں شجرکاری بھی کی جا رہی ہے،بارش کے پانی کی نکاسی کو بہتر کیا جا رہا ہے،جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے پلان پر بات چیت کی۔بعد ازاں انہوں نے میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم کا دورہ کیا،افسران و سٹاف کی حاضری چیک کی اور وہاں مختلف برانچز کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
Please follow and like us: