جہلم ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،انتظامیہ و پولیس سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرام احرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی،سید مجتبے الحسن گیلانی،سید نوازش رضوی، سید باقر،قاری محمدعمر،حافظ عبدالمجید عامر،قاری عبدالباسط کے علاوہ دیگر علمائے کرام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی جہلم نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو ا یس پی شازیہ سرور نے بتایا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں