جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار،1عدد پسٹل30بورمعہ روندزاور220گرام چرس برآمد،تفصیلات کے مطابقSIشعیب اصغر انچارج پولیس چوکی دھریالہ جالپ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد علی ولد محمد فیروز سکنہ اعظم پور پنڈدادنخان سے پسٹل30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIطالب حسین تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احمد تنویر ولد تنویر تیمور سکنہ داؤ دال کھیوڑہ سے220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں