جہلم آئیسکو واپڈا انتظامیہ کی نااہلی صارفین کو 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم آئیسکو واپڈا انتظامیہ کی نااہلی صارفین کو 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا، شہری جھولیاں اٹھا اٹھا کر واپڈا حکام کو بددعائیں دیتے رہے، آئیسکو سرکل سول لائن سب ڈویژن میں شہری سخت گرمی و حبس کے موسم میں واپڈا حکام کو کوستے رہے، سول لائن سب ڈویژن کے دفتر کا رسیور آف اور ایس ڈی او نے صارفین کے ٹیلیفون ایٹنڈ نہ کئے،شہریوں کا واپڈا حکام کے خلاف سخت احتجاج، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات گزشتہ روز سول لائن سب ڈویژن کا علاقہ جادہ مشین محلہ فیڈر نمبر 6 پر فالٹ آنے کیوجہ سے صبح 6 بجے بجلی کی سہولت بند کر دی گئی، جبکہ سول لائن سب ڈویژن میں شہریوں کی سہولت کے لئے نصب ٹیلیفون 0544-623576 کا ریسور بھی عملے نے افسران کی آشیر باد پر آف کر دیا، جبکہ ایس ڈی او کے پاس موجود سرکاری موبائل فون نمبر0305-8881023 ایس ڈی او نے شہریوں کو صورتحال سے آگاہ رکھنے کی بجائے ایٹنڈ نہ کیا جس کیوجہ سے شہریوں میں غم و غصہ پایا جانے لگا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا ملازمین سوچی سمجھی سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے شہریوں کو موجودہ حکومت سے متنفر کر رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ صارفین کے مسائل میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی کو چاہیے کہ بدعنوان کرپٹ افسران و ملازمین کے خلاف احتساب کا آغاذ کرے اور آئیسکو سرکل جہلم کو دیمک کی طرح چاٹنے والے افسران و ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرکے لوٹی گئی دولت قومی خزانے میں جمع کروائے اور صارفین کے مسائل میں کا سبب بننے والے افسران و اہلکاروں کی تنزلی کے احکامات جاری کریں تاکہ صارفین کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے، موقف جاننے کے لئے ایس ڈی او سول لائن کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے فون ایٹنڈ نہ کیا۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں