جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز 2 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز 2 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 5578 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 478 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 461 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔جبکہ 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں،جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں