جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے2 ملزمان سمیت منشیات فروش گرفتار،2عدد پسٹل30بورمعہ روندزاور1کلو320گرام چرس برآمد،تفصیلات کے مطابقASIمنظور حسین تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شمشیر عباس ولد غلام عباس سکنہ رجی پور ٹاہلیانوالہ جہلم سے پسٹل30بور معہ 4روندزبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIخالد محمود تھانہ سٹی نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم دانش اعجاز ولد اعجاز احمد سکنہ پیراغیب جہلم سے پسٹل30بور معہ2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمد تنویر ٹھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یاسر ولد محمد بنارس سکنہ محلہ شہیداں سوہاوہ سے 1کلو320گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں