جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراور ڈپٹی کمشنر جہلم کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراور ڈپٹی کمشنر جہلم کا محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ،تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم,راؤ پرویز اختر ڈپٹی کمشنر جہلم نے 10 محرم الحرام کے کیٹگری A کے مرکزی جلوس سٹی جہلم کے روٹ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر محمد ابراہیم DSP سٹی سرکل,سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سٹی,انسپکٹر عمران بیگ ایس ایچ او تھانہ سول لائن,ضلعی سیکورٹی ایجنسیز,اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرخ بشیر چیف سیکورٹی آفیسر جہلم اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم نے لائسنس داران،منتظمین اور علمائکرام سے بھی ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جہلم شہر کے مرکزی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا۔ جلوس کے راستے میں آنے والی تمام دوکانات,مکانات,خالی جگہوں اور گلیوں کو چیک کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے روٹ پر آنے والی بلند عمارات,مین شاہراروں کا بھی بغور جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جلوس کے روٹ پر آنے والے تمام راستوں کو بذریعہ خار دار تار اور گلیوں کو بذریعہ قناتوں کی مدد سے مکمل بند کیا جائے گا۔ جلوس کے روٹ پر ٹریفک ڈائیورزن بھی لگائی جائیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ پیدا ہو۔ ٹیکنیکل چیکنگ کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ اور بذریعہ snipper dog تمام روٹ کو چیک کروایا جائے گا۔ جلوس میں شامل ہونے والے زائرین کے لیے جلوس کی بیک سائید سے انٹری کو یقینی بنایا جائے گا۔ جلوس کی سیکورٹی کو فول پروف بنائے کے لیے سیکورٹی حصار کو 4 لیئرز میں تعینات کیا جائے گا۔ جلوس کی طرف آنے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل پکٹنگ کی جائے گی۔ جلوس کے آغاز سے لے کر اختیام تک سنائپر ڈیوٹی تعینات کی جائے گی۔ تمام جلوس کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ,ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں