لیاقت علی خان صاحب ہم آپ سے معافی کے طلبگار ہیں

Spread the love

شبیرشینواری/کوہاٹ نیوز
کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت کے حامل آرٹسٹ لیاقت علی خان سے بطور کوہاٹی میں معافی مانگتا ہوں اور یہ معافی دو باتوں کے لئے ایک تو یہ کہ آپ پاکستان/ کوہاٹ تشریف لائے ہم آپ جیسی شخصیت کی قدر نہ کر سکے ۔ عزت تو دے نہ سکے تاہم آپ پر ایف آئی آر کاٹ کر رہی سہی کسر بھی پوری کردی اور ایف آئی آر بھی کرایہ نامہ ایکٹ کے تحت دوسری معافی کوہاٹی رہنماووں کی جانب سے مانگتا ہوں جو آپ کے واقعہ پر مذمت کے الفاظ تک ادا نہ کرسکتے۔ لیاقت علی خان ایسی شخصیت ہیں جو مڈل ایسٹ میں اپنے فن پاروں اور کام کی بدولت پاکستان کی مثبت پہچان تھے اتنے اعزاز سرٹیفیکیٹس ایوارڈ ملے کہ تعداد کسی کو یاد نہیں معروف رہنماء ان سے ملنے کے خواہش مند تھے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہونے سے اس لئے رہ گئے کہ کروڑوں روپے مالیت کی حامل قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر حکومت پاکستان ڈسپلے نہ کرواسکی۔ اور یہ رقم بھی انکی اپنی جیب سے خرچ ہوئی۔ کوہاٹ یونیورسٹی میں فائن آرٹ کا شعبہ متعارف کرایا خود اپنی گیلری میں درجنوں طلباء و طالبات کو آرٹ سیکھاتے ہیں ایک استاد ایک فنکار کی عزت افزائی ہم نے ان پر ایف آئی آر کاٹ کر کی۔ کرایہ نامہ نہ بنانا جرم ہے مگر کرایہ نامہ بنا کر غلطی سے گھر میں اس کی کاپی نہ رکھنا جرم اگر ہے تو اس کے لئے تصدیق ذرائع بھی موجود ہوتے ہیں۔ ورلڈ فیمس آرٹسٹ لیاقت علی خان جب اس ناکردہ گناہ کی معافی کے لئے معذوری کی حالت میں حاضری دینگے ۔ تو مجھے معروف قول یاد آجاتا ہے کہ قانون مکڑی کا وہ جالا ہے جس میں چھوٹے یا معصوم پھنس جاتے ہیں جبکہ طاقتور اسے چیر پھاڑ کر نکل جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں