اسلام آباد پولیس کا بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن..

Spread the love

عثمان چوہدری (اردو گلوبل اسلام آباد)

سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شکایات کے بعد اسلام آباد پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کمر کس لی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سے اسلام آباد کے شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد کی انتظامیہ کو مخاطب کر کے ایک مہم چلائی جس میں لکھا کہ اسلام آباد کی کوئی مارکیٹ اور عوامی جگہ ایسی نہیں جہاں پیشہ ور بھکاری شہریوں کو سکون سے فیملی کے ساتھ تفریح کا موقع دیں۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
دوسری جانب تھانہ کوہسار پولیس نے مختلف مارکیٹوں چوراہوں سے 60 سے زائد بھکاریوں کو گرفتارکر کے تھانہ منتقل کردیا۔
ایس پی سٹی عمر خان کا کہنا تھا کہ بھکاریوں کے خلاف بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں