گھریلو وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 8 افراد گرفتار

Spread the love

رپورٹ : عثمان چوہدری (اردو گلوبل اسلام آباد)

سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوئے گھریلو وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے 8 افراد کو گرفتار لیا۔ گرفتار افراد میں 5 خواتین 3 مرد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمات میں نادیہ بی بی،عابدہ حیات،سلمی بی بی ،شمیم بی بی،انور بی بی جبکہ ملزمان میں وسیم، عبدالمجید اور یوسف شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، نقدی اور موبائلز فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان سے تفتیش کے نتیجے میں سامنے آیا ہے کہ خواتین سادہ لوح افراد کے گھروں میں جعلی ناموں سے ملازمت اخیتار کرتیں اور موقع ملتے ہی گھر کا صفایا کرکے فرار ہو جاتی تھیں۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے سی آئی اے کی کاروائی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں