محنت اور لگن کے بغیر فنکاروں کی کامیابی نا ممکن ہے۔معروف و مقبول گلوکارہ
یورپ(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ کی معروف و مقبول گلوکارہ نازنین انور نے کہا کہ خیبر پختون خواہ فنکاروں کا متحد ہونا از حد ضروری ہے فنکار برادری کے مسائل و مشکلات متحد ہونے سے حل ہو سکتے ہے انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن کے بغیر فنکار برادری کی کامیابی نا ممکن ہے اج اگر ہم دیکھتے ہے تو ہر طرف اور ہر جگہ پر فنکار برادری مسائل و مشکلات کا شکار ہے جو فنکاروں کے ساتھ کسی ظلم سے کم نہیں ہے خیبر پختون خواہ فنکار برادری کیوں پیچھے ہے کیونکہ خیبر پختون خواہ فنکار برادری کا اتحاد نہیں ہے جب فنکار برادری کا اتحاد ہوں تب فنکار برادری کے مسائل بروقت حل ہو سکتے ہے خیبر پختون خواہ کی معروف و مقبول گلوکارہ محترمہ نازنین انور نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ انسان کو اس وقت تک کامیابی نہیں مل سکتی جب تک ان کے دل میں دوسروں کیلئے نفرت ہوں ہم سب فنکار برادری کو نفرت سے اجتناب کرنا چاہیے اور اپنے دل میں ایک دوسرے کیلئے پیار اور محبت پیدا کرنا چاہیے تا کہ خیبر پختون خواہ فنکار برادری کو کامیابی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی چاہئے کہ خیبر پختون خواہ فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل کرنے پر توجہ دیں تا کہ فنکار برادری کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے۔