سلم لیگ ق کے راہنما اور ضلع گجرات پاکستان اوورسیز کمیشن کے چئیرمن چوہدری عدیل ارشد جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر

Spread the love

ما نچسٹر (چودھری عارف پندھیر)مسلم لیگ ق کے راہنما اور ضلع گجرات پاکستان اوورسیز کمیشن کے چئیرمن چوہدری عدیل ارشد جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں کے اعزاز میں ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید نے ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا مئیر راچڈیل کونسلر بلی شیرن نے انکی خدمات کے صلہ میں انہیں شیلڈ دی۔ مئیر بلی شیرن نے کہا ہم معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہیں وہ صحیح وقت برطانیہ کے دورے پر تشریف لائے ہیں کیونکہ یورپین زون سے باہر آنے کے بعد ہمیں نئے ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے ہیں تاکہ برطانوی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے میری نیک تمنائیں ہیں ۔ ڈپٹی مئیر عاصم رشید نے کہا برطانیہ اور پاکستان کے درمیان معیشت کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے انتہائی مناسب وقت ہے کیونکہ بریگزیٹ کے بعد سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں پاکستان کی خراب معیشت کو باہمی اشتراک سے  استحکام ملے گا اسکے لیے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان باہمی تجارتی معاہدہ وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان سے آئے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے رکن و ضلع گجرات کے چئیرمن چوہدری عدیل ارشد نے ڈپٹی مئیر عاصم رشید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے انتہائ مناسب وقت ہے ہم اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں وہ پاکستان آئیں اور حالات کا از خود جائزہ لیں ۔پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن راچڈیل کے صدر حافظ مدثر کا کہنا تھا کہ ہم چوہدری عدیل ارشد جیسے باوفا باہمت لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو لوگوں کے ساتھ خلوص نیت سے کام کرنے کے ساتھ پاکستان کی ترقی کے لیے جانفشانی سے کام کر رہے ہیں مئیر کونسلر بلی شیرن نے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں