ہم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرتے رہیں گے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد برطانوی شہری میاں لیاقت علی نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف دنیا کو آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم فلسطینی مسلمان بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کااجلاس طلب کر کے متحدہ عرب امارات پر زور دیا جائے کہ وہ اْمت مسلمہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرے اور اسرائیل کو یہ بات باور کروائے کہ پہلے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام بند کرے اور مقبوضہ علاقوں سے دستبردار ہو۔ قبلہ اول، مسجد اقصیٰ کے ساتھ ہماری مذہبی عقیدت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، جوہمارے ایمان کا حصہ ہے، سرزمین فلسطین سے مسلمان اور فلسطینی کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، چاہے ہمارے خون کا آخری قطرہ ہی کیوں نا بہا دیاجائے۔ مسجد اقصیٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام اسراء و معراج ہے اس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ نا قابل قبول ہے۔میاں لیاقت علی نے کہا کہ برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی مکمل طور پر اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں