عرصہ 25سال سے در بار عالیہ میں بطور خدمت گار فرائض سر انجام دے رہا ہوں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم در بار عالیہ گھجا پیر سر کار ؒ چک بساوا ضلع منڈی بہاؤالدین کے سجادہ نشین سائیں نذیر احمد وڑائچ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ عرصہ 25سال سے در بار عالیہ میں بطور خدمت گار فرائض سر انجام دے رہا ہوں، در بار عالیہ کے تمام کام اپنی ذاتی جیب سے کروا رہا ہوں اب در بار سے ملحقہ زمین جس میں ہمارے عزیز و اقارب کی قبریں موجود ہیں اس سے ملحقہ جگہ پر ذائرین کے لیے واش روم تعمیر کروا رہا تھا کہ علاقے کے با اثر افرد شاہد محمود ولد ستی محمد، شان محمد ولد روشن، نذیر احمد ولد روشن، راسب ولد محمد مشتاق، تارڈ وغیرہ نے زبردستی دیواریں مسمار کر دیں اسی دوران 15پولیس بھی آگئی اور ہمیں وقت دیا کہ تھانہ صدر آجاؤ میں نے درخواست لکھ کر تھانے پہنچ گیا، مگر پولیس نے با اثر افراد کے ساتھ معاملات طے کرکے الٹا مجھے حراساں کرنا شروع کر دیا، میری اعلیٰ حکام ڈی پی او منڈی بہاؤالدین، چیف جسٹس آف پاکستان، ڈی آئی جی سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں