جہلم ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتی کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتی کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق ان آسامیوں کیلئے ماسٹر ڈگری سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایم اے انگریزی تھرڈ ڈویژن کے حامل امیدوار اہل ہوں گے۔ امتحان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیا جائے گا۔ امیدوار پنجاب پبلک سروس کمیشن میں 8ستمبر تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ بھرتی کیلئے 100نمبروں کا تحریری امتحان ہوگا، 80فیصد حصہ متعلقہ مضمون اور 20فیصد حصہ جنرل نالج پر مشتمل ہوگا۔ آخری تاریخ کے بعد تحریری ٹیسٹ ایک ہفتے بعد لیا جائے گا۔ 100نمبرز کا 90منٹ دورانیہ پر مشتمل ایم سی کیوز کا پیپر ہوگا۔ امیدواروں سے ڈیڑھ گھنٹہ کے دورانیہ پر مشتمل معروضی سوالات بھی پوچھے جائیں گے۔ صوبہ بھر کے سرکاری کالجوں میں 1435خواتین اور 1016مرد لیکچررز کی بھرتیاں ہوں گی۔ 8ستمبر مقررہ تاریخ کے بعد درخواست موصول نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں