جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تحصیل دینہ چک عبدالخالق کے مرکزی جلوس روٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے چک مرکزی امام بار گاہ عبدلخالق کا دورہ کیا، انہوں نے صفائی ستھرائی، سیکورٹی، سی سی ٹی وی کیمرے، پارکنگ، گلی کی تعمیر سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام، سی او ایم سی دینہ الفت شہزاد، ڈی ایس پی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ امام بار گاہ، جلوس و مجلس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے فوکل پرسون علی شاہ نے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدمات پر اظہار اطمنان کیا۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم کی چار تحصیلوں میں کنٹرول رومزقائم ہیں۔ محرم الحرام کے سلسلے میں تمام سرکاری ادارے الرٹ ہیں جس میں بلخصوص انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفینس، محکمہ صحت و تعلیم،میونسپل کمیٹی اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام محکمے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ
Please follow and like us: