کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذلفی)کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم، کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہاامحرم الحرام کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقررار رکھا جائیگا، موجودہ حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ضلعی سطح پر کرونا وائرس، ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی سطح پر سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات مکمل کرنے کا کہا، جلالپوراریگیشن پروجیکٹ کے حوالے سے تعمیراتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے اجلاس میں محکمہ تعمیرات، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، ہائی وے، صحت، ریونیو و دیگر اداروں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے اس ضمن میں ہائی وے کی 20، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 22،پبلک ہیلتھ کی 12،اریگیشن کی 2، سمال ڈیم کی 1،ٹورازم کی 1، اثار قدیمہ کی 2 اور سپورٹس کی تین سکیم شامل ہیں۔ جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیمیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے سکیمیں، ایس اے پی کی سکیمیں، میونسپل سروسز کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے ضلع میں سیکورٹی کے حوالے سے اور جہلم سیف سٹی پروجیکٹ بارے بریفنگ دی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کا ان لائن پورٹل پر جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے بتایا ہے کہ انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو اقدامات میں بہتری لا رہے ہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ بارے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی،اجلاس میں ڈی ایف جہلم نے شجرکاری مہم کے حوالے سے انتظامات بارے بتایا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ انسداد پولیو اور ڈینگی اقدامات بھی ضلع بھر میں جاری ہیں اور ہسپتال میں بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔بعد ازاں کمشنر رالپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر)محمد محمود نے میڈیا نمائندگان سے محرم الحرام میں کئے گئے اقدامات اور ممکنہ سیلابی صورتحال بارے گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں