ساہیوال( آصف ندیم )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال میاں آصف کمال نے محرم الحرام کے پیش نظر شہر کی مختلف امام بارگاہوں کے وزٹ کے دوران مجالس ڈیوٹی اور جلوس ہائے کے گزرنے کے متعین کردہ راستوں کو چیک کیا۔اس موقع پر وہاں موجود لائسنس داران غلام علی اصغر،سید رضا عباس و دیگرسے ملاقات کی اور ان سے سیکورٹی کے حوالے سےٹریفک کے مسائل سنےاور انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ جلوس کے دوران سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے کے پیش نظر ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔جلوس کے داخلی و خارجی راستوں اور گلیوں سےآنے والی ٹریفک کو مکمل طور پر ڈائیورٹ کریں گے اور جلوس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کریں گے۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر فول پروف سکیورٹی دینے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔بعد ازاں اپنے آفس میں ٹریفک سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ محرم الحرام کے پیش نظر اپنی ڈیوٹی انتہائی محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیں گے۔غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال میاں آصف کمال نے محرم الحرام کے پیش نظر شہر کی مختلف امام بارگاہوں کے وزٹ
Please follow and like us: