بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 25 اگست 2020
ساہیوال ( آصف ندیم )ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال اشفاق الرحمان کی ہدایت پر غضنفر طفیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (انوسٹی گیشن) اینٹی کرپشن ساہیوال نے مقدمہ نمبر 13/2019 تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں گو پٹرول پمپ نزدیک ویو ہوٹل جی ٹی روڈ ساہیوال کے مالکان / نادہند گان جاوید اقبال اور محمد سیلم ولد محمد صادق ضلع ساہیوال سے کنورژن فیس 26 لاکھ روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائی -اسی طرح رانا زاہد علی، انسپکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے کمپلینٹ نمبر 1205/2020 میں زر لگان مبلغ 38000 روپے نادہندگان سے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائیاں جاری ہیں
Please follow and like us: