پیغام امن کمیٹی ساہیوال کے زیر اہتمام امن واک کا انعقاد کیا گی

Spread the love

ساہیوال( آصف ندیم ) پیغام امن کمیٹی ساہیوال کے زیر اہتمام امن واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام میں اتحاد قائم رکھنا ہے اور امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنا ھے۔ واک کی قیادت سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجران ساہیوال شیخ شاہد حمید نے کی-اس موقع پربانی پیغام امن کمیٹی شیخ ہدایت اللہ آصف،ڈی ایس پی سٹی سرکل محمدسلیم خان رتھ، شیخ عاصم اشرف،شیخ نعمان آصف،ملک دلاور سلطان ڈھکو،شیخ شکیل احمد، مرزا محمد سلیم، افتخار جمی، میاں عبدالطیف،سید وقار رضا، شہزاد خان، آصف محمود کمبوہ، شیعہ علماء کونسل سمیت ضلعی انتظامیہ،پولیس، ریسکیو1122، ٹریفک پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی-واک جوگی چوک سے شروع ہوئی اور پاکپتن بازار،صدر بازار سے ہوتی ہوئی صدر چوک میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں