مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام میڈیکل اسٹوڈنٹس کے حق میں مظاہرہ

Spread the love

تفصیلات کے مطابق میڈیکل اسٹوڈنٹس نے پی ایم ڈی سی، اسلام آباد کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور مظاہرہ کیا جس میں پاکستان بھر سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی ۔
اسٹوڈنٹس نے اپنے مطالبات دہراتے ہوا کہا کہ
کرونا وبا کی وجہ سے فریش طلباء کو FSC میں بغیر محنت کے مارکس ملے۔ ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیکل کالج کے ایڈمیشن میں ٹیسٹ کے Weightage کو بڑھایا جائے۔ اکثریت طلباء ٹیسٹ کی 70 فیصد Weightage کے حق میں ہیں.
طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کالجز اور ہاسٹل بند تھے جسکی وجہ سے کئی سہولیات سے محروم علاقوں کے طلباء کی سٹڈیز پر بہت برا اثر پڑا ہے۔اسکی تلافی کرتے ہوئے، فریش اسٹوڈنٹس کو تیاری کے لئے وقت دیاجائے، تا کہ جو کورس کالج بند ہونے کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا وہ ماہر اساتذہ سے مکمل کرواسکیں۔
چار گھنٹے جاری رہنے والا یہ احتجاج رجسٹرار پی ایم ڈی سی برگیڈیئر حفیظ الدین اور اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد سدرہ انور سے مذاکرات اور مطالبات کی منظوری کے بعد ختم ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں