جہلم ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)جہلم ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں، سیلابی صورتحال میں مبتلا شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے، زخمیوں کو پانی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور ہسپتال تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کا سامان ریسکیو کے پاس موجود ہونا چاہیے،ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کے عملہ کی تیاری مکمل ہے اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیارر ہیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ فلڈ بند جہلم کے مقام پر جہلم میں ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نبٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دریائے جہلم کے مقام پر موک ایکسرسائز کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرریسکیو 1122 انچارچ انجنیئر محمد سعید،محکمہ صحت، لائیو سٹاک،سول ڈیفینس، زراعت سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے جنہوں نے اپنے اپنی محکمے کی جانب سے سٹال لگا رکھے تھے۔ بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے فلڈ بند پر لگے پودوں کے بارے ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل سے تفصیلات حاصل کیں اور ہاں پود ا لگایا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود فلڈ بند پر پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے قائم پانی کے ڈسپوزل سٹیشن کا جائزہ لیا۔ موک ایکسرسائز میں تمام محکموں نے اپنی تیاری مکمل کی اور ایکسرسائز میں بھرپور حصہ لیا۔اس موقع پر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے، محفوظ مقامات پر منتقلی، زخمیوں کو طبی امداد اور تیراکی کے عمل کی ریہرسل کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں