انتظامیہ سے مکمل تعاون کرینگے عمائدین ملک دشمن عناصر کی مزموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ساجد طوری
یورپ(چیف اکرام الدین) کرم میں محرم الحرام کے دوران ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کیلئے گورنر کاٹیج میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے 73 برگیڈیئر کے کمانڈر، برگیڈیئر نجف عباس، ڈپٹی کمشنر شاہ فہد ،ڈی پی او محمد قریش خان نے کہا کہ
محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بہترین سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے اور عوام کے تعاون سے محرم الحرام کے جلوس و مجالس پرامن طریقے سے منعقد ہونگے اس موقع پر قبائلی عمائدین حاجی سردار حسین اور حاجی سلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین محسن انسانیت ہیں اور انشاء اللہ تمام قبائل محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوسوں کے پرامن کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرینگے اور مستقبل میں بھی ضلع کرم کے پائیدار امن کیلئے کوشاں رہیں گے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ایم این اے ساجد حسین طوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کرم میں بدامنی کا خواہاں ہے اور قبائل ان کی مزموم مقاصد کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے بعد ازاں امن واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے عمائدین ضلعی انتظامیہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے افسران نے شرکت کی شرکاء نے ضلع میں قیام امن کیلئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا