مقامی تاجر حاجی محمد اسلم کی دکان پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی گئ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم انجمن تاجران پنن وال کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد اسلم مارتھ صدر انجمن تاجران منعقد ہوا اجلاس میں مقامی تاجر حاجی محمد اسلم کی دکان پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی گئی انجمن تاجران نے واضح کیا ہے کہ پنن وال بازار میں تاجروں کے ساتھ ایسے واقعات انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، ضلعی انتظامیہ کو تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنی ہوگی، تاجروں کو لاوارث سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، انتظامیہ نے نوٹس نہ لیا تو مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان، مرکزی انجمن تاجران جہلم کے ساتھ مشاورت کرکے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے پر مجبور ہونگے۔ تاجرتحصیل، ضلع، صوبہ اور ملک کی معیشت کے لیے دن رات ایک کر کے محنت کررہے ہیں کسی ظالم چور لٹیرے،ڈاکو،کودن دہاڑے حق حلال کی کمائی لوٹنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے، ہماری پگڑیاں اچھالنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں، ہم ایسے عناصر پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہر تاجر اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑا ہوا ہے، اب کسی ظالم کو تاجروں کی جمع پونجی لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، اس موقع پرسید ریاض حسین شاہ،حاجی محمد اختر،حاجی غلام اصغر،کاشف محمود مغل،مہر ناصراقبال،چودھری حافظ محمد منیر،عادل حسین بھٹی،چودھری محمد تنویرسمیت انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی تاجروں نے متفقہ طور پر حاجی محمد اسلم کو ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم مکمل طور پر اپنے تاجر بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں