جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روزتک کورونا وائرس کے مشتبہ 6393 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 479 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 463 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔جبکہ 5 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں، جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا
Please follow and like us: