ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گزشتہ روز رات گئے محرم الحرام کے موقع پر جہلم کے مرکزی جلوس روٹس،امام بارگاہوں اور مجالس کا دورہ کیا،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گزشتہ روز رات گئے محرم الحرام کے موقع پر جہلم کے مرکزی جلوس روٹس،امام بارگاہوں اور مجالس کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ کیلئے قائم کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ جہلم کی چار تحصیلوں میں کنٹرول رومزقائم کیے گئے۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سرکاری ادارے الرٹ ہیں جس میں بلخصوص انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفینس، محکمہ صحت و تعلیم،میونسپل کمیٹی اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تمام محکمے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منتظمین مجالس اور جلوسوں کے مقررہ اوقات اور روٹس کی پابندی ہر صورت یقینی بنائیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں