جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخارالحق)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، امن کے راستے میں کسی کو بھی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے،محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،انتظامیہ و پولیس سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ محرم الحرام کے موقع پر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی،سید مجتبے الحسن گیلانی،سید نوازش رضوی، قاری عبدالباسط،سید باقر،قاری محمدعمر،حافظ عبدالمجید عامر،سعد محمد مدنی کے علاوہ دیگر علماے کرام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی جہلم نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ اانہوں نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے
Please follow and like us: