محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں محمد عرفان الحق سلہریا نے تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کے جوانوں سے میٹنگ کی

Spread the love

محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں محمد عرفان الحق سلہریا نے تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کے جوانوں سے میٹنگ کی. اس موقع پر ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے پولیس کے جوان پوری طرح متحرک ہے. مزید ڈی ایس پی صاحب نے کہا موجودہ حکومت نے کسی بھی ادارے کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا لیکن آئی جی پنجاب کی انتھک محنت اور کوششوں سے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا ہے اب ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اسکا پے بیک دے اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں