ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میاں آصف کمال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری

Spread the love

ساہیوال ( آصف ندیم ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میاں آصف کمال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک ایجوکیشن ایکٹیویٹیز کا سلسلہ جاری ہے تاکہ شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرتے ہوئے انہیں حادثات سے بچایاجا سکے۔اسی حوالے سے انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ عامر شہزاد چیمہ نے شہر کے مختلف چوکس پر جا کر موٹر سائیکل ڈرائیورز کو ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں اور ان کے ساتھ سوار خواتین کو بھی بریف کیا کہ وہ جب بھی موٹر سائیکل پر سوار ہوں تو اپنے کپڑے،برقعہ،چادر اور دوپٹہ کو سمیٹ کر بیٹھا کریں تاکہ کپڑا وہیل یا چین میں آنے کی وجہ سے جو حادثات رونما ہوتے ہیں ان سے بچا جا سکے۔عوام نےٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور اپنے عزیز و اقارب میں بھی اس پیغام کو پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔بعد ازاں شہریوں میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعےبھی اناؤنسمنٹ کر کے ٹریفک اوئیرنیس دی گئی۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں