پریس کلب آف پاکستان یوکے رجسٹرڈ کے وفد چئیرمین اعجاز افضل شیخ اور صدر چودھری عارف پندھیر کی قیادت میں مانچسٹر پاکستانی قونصلیٹ کے قونصلر جنرل طارق وزیر اور کمرشل قونصلر محمد اختر سے ملاقات

Spread the love

مانچسٹر ( چودھری عارف پندھیر ) پریس کلب آف پاکستان یو کے رجسٹرڈ کے وفد جس کی قیادت چئیرمین اعجاز افضل اور صدر چودھری عارف پندھیر کر رھے تھے کی پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قو نصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل قونصل محمد اختر سے قونصلیٹ آفس میں خصوصی ملاقات کی اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی خدمت کرنے میں صحافیوں کا بہت بڑا کردار ھے انکا مزید کہنا تھا ھم پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک ویڈیو بھی بنا رھے ہیں جسمیں پاسپورٹ نادرا کارڈ -ویزہ – پاور آف اٹارنی یا کوئ اور پیپر بنوانے کے آسان طریقہ کار کے بارے میں بتایا جائے گا تاکہ لوگوں کو آسانی پیدا ھو اور بار بار قونصلیٹ کے چکر نہ لگانا پڑے اور میں کمیونٹی اور صحافیوں کی اچھی تجاویز کو لے کر چلوں گا میرے آفس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں حکومت پاکستان نے مجھے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے ھی بھیجا ھے اس موقع پر کمرشل قونصل محمد اختر نے کہا کہ میری ڈیوٹی کاروبار ی لوگوں کو پاکستان میں انوسٹمنٹ اور سیاحت کو فروغ دینے کی ھے اس میں کسی بھی اوورسیز پاکستانی کو ملنا ھو تو میرے آفس آکر مل سکتا ھے -کلب کے چئیر مین اعجاز افضل شیخ اور صدر چودھری عارف نے تمام صحافیوں کا تعارف کروایا صحافیوں نے قونصل جنرل طارق وزیر کو مکمل تعاون کا یقین دلوایا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے انکے تمام اچھے اقدامات کو میڈیا میں ہائ لائٹ کریں گے وفد میں شوکت قریشی (سیکرٹری) -تاثیر احمد چودھری(سینئر نائب صدر)محمود اصغر چودھری-(جنرل سیکرٹری) صابرہ ناہیدچودھری-(فنانس سیکرٹری)چودھری اظہر اوری- ڈپٹی سیکرٹری جنرل) عامرخان – شکیل قمر (ایگزیگٹیو )شامل تھے آخر میں سینئر صحافی محمود اصغر چودھری نے قونصل جنرل کو اپنی نئی کتاب کی کاپی پیش کی

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں