جہلم شام ڈھلتے ہی اولڈ جی ٹی روڈ تاریکی میں ڈوب جاتی ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم شام ڈھلتے ہی اولڈ جی ٹی روڈ تاریکی میں ڈوب جاتی ہے،شہر کی مشہور سڑک شہر خموشاں قبرستان روڈ پر بھی ویرانیاں چھاگئیں، بجلی کے کھمبوں پر لائٹس کا نہ ہونا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے،اولڈ جی ٹی روڈ پر نجی ہسپتال، بینکس اور سرکاری ادارے قائم ہیں سٹریٹ لائٹس کا نہ ہونا خوف کی علامت بن چکا ہے، ڈپٹی کمشنر، چیف آفیسرایم سی اندرون شہر کی سڑکوں پر لائٹس کا بندوبست کروائیں شہریوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اولڈ جی ٹی روڈ، قبرستان روڈ سمیت اندرون شہر کی مختلف سڑکیں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کیوجہ سے شہریوں کے لئے خوف کی علامت بن چکی ہیں محض چند کلو میٹر طویل سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے، شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف بجلی کے پول موجود ہونے کے باوجودسٹریٹ لائٹس کی سہولت کا نہ ہونا ایم سی کی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، میونسپل کارپوریشن ماہانہ لاکھوں روپے جبکہ سالانہ کروڑوں روپے ریونیو کی مد میں موصول کر رہی ہے، جبکہ سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، شہری انتہائی ناقص و غیر معیاری پانی استعمال کرکے مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں،جبکہ سول لائن روڈ کے علاوہ کسی سڑک پر سٹریٹ لائٹس کی سہولت کا نہ ہونا ایم سی کی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہریوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ڈپٹی کمشنرچیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں