جہلم عوام کو ماہانہ یونٹس کی بروقت ریڈنگ نہ کرنے کی صورت میں لوٹا جانے لگا،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم آئیسکو سرکل میں واپڈا اہلکاروں اور میٹر ریڈرز کی پھرتیاں، عوام کو ماہانہ یونٹس کی بروقت ریڈنگ نہ کرنے کی صورت میں لوٹا جانے لگا، ماہانہ بل میں بجلی میٹر پر استعمال شدہ یونٹس کی تصویر کالی شائع کروا کر بل بھجوا دیئے جاتے ہیں،صارفین افسران سے تحریری و ذبانی طور پر آگاہ کرکر کے تھک چکے ہیں میٹر ریڈر مقررہ تاریخوں پر ریڈنگ کرنے کی بجائے اپنی مرضی سے ریڈنگ کرتے ہیں، جس کا خمیازہ صارفین کو ہزاروں روپے کی ادائیگی کے طور پر کرنا پڑتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا افسران شہریوں کو ریڈنگ کارڈ جاری کریں جس کا میٹر ریڈر کو ریڈنگ کرنے کی تاریخ کا اندراج کیا جائے اضافی بل آنے کی صورت میں میٹر ریڈر کو ذمے دار قرار دیکر اضافی رقم میٹر ریڈر کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے تاکہ شہریوں کو اضافی طور پر ہزاروں روپے ادا کرنے کی بجائے مقررہ ادائیگی کرکے بجلی کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں