جہلم کی یونین کونسل جلالپور شریف میں سیوریج کا نظام ناکارہ ہو کر رہ گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم کی یونین کونسل جلالپور شریف میں سیوریج کا نظام ناکارہ ہو کر رہ گیا، جلالپور شریف کے گلی محلے فلتھ ڈپو کی منظر کشی کرنے لگے۔ گندا پانی کھڑا ہونے سے گلی محلوں میں تعفن پھیلنے سے مکین موزی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، شہری ذاتی طور پر خاکروب رکھنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق جہلم کی یونین کونسل جلالپور شریف کے گلی محلوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں،یونین کونسل کے رہائشی مسائل کے گرداب میں پھنس گئے، ہر طرف پھیلی گندگی کے ڈھیروں نے مکینوں کی زندگیاں اجیرن کر دی، سٹرکوں اور نالیوں کے گندے پانی نے ہر طرف تعفن پھیلا رکھا ہے، گندگی نے بیماریوں میں اضافہ کر دیا ہے،جلالپور شریف کے گلی محلوں میں خاکروب نام کی کوئی چیز نہیں اور نہ ہی یونین کونسل جلالپورشریف کے اس علاقے کی طرف کوئی خاکروب صفائی کرنے آتاہے یونین کونسل کے ذمہ داران کی توجہ اس طرف دلانے کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں، کوئی منتخب نمائندہ توجہ دینے کو تیار نہیں، جبکہ یونین کونسل کے ذمہ داران ہرسال ٹیکس وصول کرنا اپنا قانونی حق سمجھتے ہیں۔ لیکن سہولیات دینے میں بری طرح نا کام دکھائی دیتے ہیں، مکینوں نے صفائی ستھرائی کیلئے پرائیویٹ طور پر خاکروب رکھے ہوئے ہیں، جن کو مکین ماہانہ اور ہفتہ وار رقم ادا کرتے ہیں،جلالپور شریف کے رہائشیوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گلی محلوں کی نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں صفائی نہ ہونے کے باعث پھیل جاتا ہے جس کیو جہ سے نمازیوں کا مساجدمیں جانا مشکل ہو جاتا ہے۔ گندے پانی کے نالے بھی گند گی سے بھر چکے ہیں جن کی صفائی ستھرائی کا کوئی معقول انتظام نہیں شہریوں نے تحصیل آفیسر پنڈدادنخان سے نوٹس لینے اورجلالپور شریف کے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں