جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)،جہلم (محمد زاہد خورشید) نجی ہوٹل جہلم میں یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کی طرف سے نئے تعینات ہونے والے ڈی ای او سیکنڈری جناب سید ولایت اللہ شاہ اور چودھری اسد محمود کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں سی ای او ایجوکیشن چودھری معروف حسین صاحب، ڈی ای او ایلیمنٹری سید مظہر اقبال شاہ صاحب سابقہ ڈی ای او راجہ شمریز اختر صاحب اور ڈپٹی ڈی ای او رفعت محمود صاحب نے شرکت کی۔ یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے نمائندوں راجہ افضل کیانی، راجہ ظفر کیانی، چودھری قدیر، چودھری مظہر سعید، چودھری اشتیاق ساہی، سید ارشد شاہ، ملک نعمان امتیاز، شیخ صغیر اور راجہ زبیر جنجوعہ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نئے ڈی ای او سید ولایت اللہ شاہ صاحب کو ٹیچرز کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سی ای او ایجوکیشن چودھری معروف حسین صاحب نے بھی ڈی ای او صاحب کو خوش آمدید کہا اور یونائیٹڈ ٹیچرز فورم کے مثبت کردار کو سراہا۔بعدازاں ٹیچرز کے تمام نمائندوں نے چودھری اسد محمود کو متفقہ طور پر چئرمین پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم منتخب کیا ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی ٹیچرز برادری کے لیے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سی ای او چودھری معروف حسین صاحب نے چودھری اسد محمود کو ان کی محکمانہ خدمات پر دوستوں کی طرف سے محبت بھرے تحائف پیش کیے۔ پر تکلف ظہرانہ کے بعد میں راجہ زبیر جنجوعہ چیف آرگنائزر یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کی جانب سے ڈی ای او سیکنڈری سید ولایت اللہ شاہ کے اعزاز میں تقریب
Please follow and like us: