مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود کا دورہ جہلم

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)، ڈپٹی کمشنردفتر میں ضلعی افسران سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیشے نظر سیلاب اور محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی سطح پر کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انتظامیہ جہلم سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروے کار لا رہی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ منگلا کے مقام سے ایک لاکھ پچیس ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا ہے، اربن فلڈنگ کے حوالے سے ریسکیو 1122، ایم سی اور دیگر ادارے تمام انتظامات مکمل کیے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے کہا ہے کہ سیلاب اور امن و امان کے قیام کے لئے حکومتی ایس او پیز کے مطابق کام کیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوامی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جہلم۔ تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر لوگوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ ڈی سی نے بتایا ہے ضلع بھر کے سات مقامات پر ریسکیو کیمپ لگائے گئے ہیں، ریلیف کمپس سمیت کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جہاں تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے محرم الحرام کے حوالے سے جلوس و مجالس بارے تفصیلات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے ضلعی و تحصیل سطح پر قائم امن کمیٹیوں کی طرف بھرپور تعاون حاصل رہا ہے، امن کے قیام کے لئے ضلعی انتظامیہ و پولیس اور علماء کرام ایک پیج پر ہیں، آصف محمود نے کہا ہے کہ امن کے راستے میں کوئی رکاوٹ قبل برداشت نہیں، اجلاس میں ضلع میں امن و امان کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ فلڈ بند جہلم اورمرکزی امام بارگاہوں و روٹس کا تفصیلی دورہ کیا، اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں