جہلم فورم جو کے ایک فلاحی تنظیم ہےجہلم شہر کے لیے ہر طرح کے فلاحی کام کر رہی ہے

Spread the love

برمنگھم سے بیوروچیف شکیل ڈار کی رپورٹ :جہلم فورم جو کے ایک فلاحی تنظیم ہے جو کہ جہلم شہر کے لیے ہر طرح کے فلاحی کام کر رہی ہے کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران جہلم میں یو کے سے جہلم فورم کی تمام برانچوں نے دل کھول کر عطیات دیے اور کھانے کے پیکیجز اور کیش کی امداد کی گئ.
جہلم فورم، جہلم برانچ کے صدر ڈاکٹر عصمت جاوید کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر برمنگھم برانچ کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر مرزا محمد شریف صاحب کی طرف سے ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں جہلم فورم کی برمنگھم برانچ کے علاوہ مانچسٹر، لنکاشائر اور لندن کی برانچ کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی.سٹیج سیکرٹری کے فرائض مڈ لینڈ برانچ کے جنرل سیکرٹری شکیل ڈار نے ادا کیے. تمام عہدیداران کے کام اور خدمات کو ڈاکٹرعصمت جاوید نے سراہا اور عہد کیا گیا کہ آئندہ بھی جہلم شہر کے لیے بڑھ چڑھ کر فلاحی کام کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں