کسووال تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کے نواحی گاؤں 52 بارہ ایل میں رشتہ داروں کے درمیان جائیداد پر جھگڑا , بھتیجا قتل ۔

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم .
چچامنیر مسیح نے فائرنگ کرکے اپنے بھتیجے وارث مسیح کو زخمی کردیا۔وارث کو زخمی حالت میں موٹر سائیکل پر ہسپتال لے جایا جا رہا تھا ۔ کہ وارث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ زرائع کے مطابق چچا اور بھتیجوں کے درمیان 5 مرلہ مکان کا جھگڑا تھا ہر روز جھگڑا رہتا تھا۔ آج پھر چچا اور بھتیجے کے درمیان بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہوا۔ چچا منیر مسیح نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کردی۔ جس سے وارث مسیح شدید زخمی ہوگیا۔ وارث کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں