حُسینؑ سچا، حُسینؑ اعلیٰ، حُسینؑ اشرف، حُسینؑ برتر

Spread the love

حُسینؑ سچا، حُسینؑ اعلیٰ، حُسینؑ اشرف، حُسینؑ برتر
یزید جھوٹا، یزید اسفَل، یزید ارزَل، یزید کمتر

حُسینؑ مُسلِم، حُسینؑ مومن، حُسینؑ عالِم، حُسین عادِل
یزید مُرتد، یزید مُلحد، یزید جاہل، یزید قاتِل

حُسینؑ صادق، حُسینؑ اَبیَض، حُسینؑ مُصلِح، حُسینؑ صابر
یزیر کاذب، یزید اَسوَد، یزید مُفسد، یزید جابر

حُسینؑ مثبت، حُسینؑ کامل، حُسینؑ داخل، حُسینؑ عاقل
یزید منفی، یزید ناقص، یزید خارج، یزید باطل

یہی کرشمہ ہے سچ کا واصفؔ، یہی کرامت ہے کربلا کی
شہید کر کے یزید فانی، شہید ہو کر حُسینؑ باقی

سلام ہو تمام شہداۓ کربلا پر۔ جن کی قربانی کے صدقے آج اسلام زندہ ہے۔دعا ہے اللہ ہمیں حق ساتھ چلنے حق کے لئے آواز اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔اللہ ہمارے والدین عزیز و اقارب دوست احباب سب پر اپنا رحم و کرم فرمائے آمین
۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں