اسلام آباد G.6 سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے. سیکیورٹی سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ڈرون کیمروں سے نگرانی کی گئ۔

Spread the love

عثمان چوہدری (اردو گلوبل اسلام آباد)

اسلام آباد میں عاشورہ کا مرکزی جلوس g.6 سیکٹر سے برآمد ہوا۔ ماتمی جلوس مرکزی جامعہ امام بارگاہ اثنا عشری G-6/2 سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ کردہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامعہ امام بارگاہ میں ہی اختتام پذیر ہوا۔ ‏اس موقع پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تمام تر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے خود کی۔
پولیس، رینجرز، ایف سی، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 4000 سے زیادہ افسران وجوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔سیکورٹی کے پیش نظر کچھ علاقوں میں موبائل سروس جلوس کے اختتام تک بند رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں