5 اگست کشمیر ریلی کی مذمت کرنے پر ممبر برطانوی پارلیمینٹ پیری بار مسٹر خالد محمود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

:عرفان طاہر برمنگھم

5 اگست کشمیر ریلی کی مذمت کرنے پر ممبر برطانوی پارلیمینٹ پیری بار مسٹر خالد محمود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ان کے برمنگھم آفس کے باہر چیئرپرسن ڈاٹرز آف کشمیر زبیدہ خان کی زیر قیادت کیا گیا جس میں مقامی کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے ممبر برطانوی پارلیمینٹ کی طرف سے 5 اگست بھارتی یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر زبردست ردعمل کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ممبر برطانوی پارلیمینٹ کے خلاف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے انکے خلاف اور تحریک آزادی کشمیر کے ھق میں شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ایسے عوامی نمائندوں کو ہر گز ووٹ نہ دیں جو ان کی مشترکہ کاز اور مذہب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں