جہلم یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو1122 نے 1746افراد کو طبی امداد فراہم کی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو1122 نے 1746افراد کو طبی امداد فراہم کی اور 10 افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد،یسکیو1122جہلم نے محرم الحرام میں تمام حساس اور بڑی مجالس کو میڈیکل کو فراہم کیا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور یومِ عاشور پر ریسکیو1122جہلم نے ضلع جہلم کی تمام امام بارگاہوں، تمام حساس اور بڑی مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا۔جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس ایمبولینس سمیت ایمرجنسی وہیکل تعینات کی گئیں اور ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں۔یوم عاشورہ کے موقع پر پر امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ امامیہ، قلعہ روہتاس شیخوپورہ،چک عبدالخالق،پنڈدادنخان اور کھیوڑا میں میڈیکل کور فراہم کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کیا -انہوں نے بتایا کہ 204 سے زائد اہلکاروں اور ریسکیو سکاؤٹس نے ڈیوٹی سرانجام دی، جبکہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں مختلف مکامات پر ریسکیو میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کمانڈ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے الرٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے موثر رابطہ میں ھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ کہ آئندہ چند روز دریا میں جانے سے پرہیز کریں۔تاکہ کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کی فلاح کے لئے ہیاور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں