جہلم پٹرولنگ پوسٹ چک اکا میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کادورہ، چیک پوسٹ کا ریکارڈ، کارکردگی چیک کی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پٹرولنگ پوسٹ چک اکا میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کادورہ، چیک پوسٹ کا ریکارڈ، کارکردگی چیک کی،اورجوانوں سے ملاقات کی، ایڈیشنل آئی جی کی آمد پر چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، ایڈیشنل آئی جی کے ساتھ ایس ایس پی راولپنڈی ساجد کیانی، ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم فیصل سلیم بھی ہمراہ تھے، پٹرولنگ پولیس کے افسران کو چک اکا پٹرولنگ پوسٹ پہنچنے پر بچیوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے، اس موقع پر جشن آزادی کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا، ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت موجود ہے، ون ڈسٹرکٹ ون روڈ کے فارمولے پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے، جہلم تا پنڈدادنخان روڈ پر عنقریب عملدرآمد شروع ہو جائیگا۔ نیز پٹرولنگ پولیس کو نئی گاڑیاں مہیا کر دی گئیں ہیں جبکہ جی ٹی روڈ کی بجائے پٹرولنگ پولیس چک اکا کو لنک روڈ پر عنقریب منتقل کر دیا جائیگا تاکہ لنک روڈ بھی سفر کے لئے محفوظ ہو سکیں۔جبکہ ایڈیشنل آئی جی نے مون سون شجرکار ی مہم کے سلسلے میں پوسٹ کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔ ماہ اگست کی شاندار کارکردگی پرایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن ساجد کیانی،ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل سلیم کی ہدایت پر ماہ اگست میں پٹرولنگ پولیس چک اکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیزرفتاری، غفلت و لاپرواہی اور اوورلوڈنگ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف 4 مقدمات درج کروائے اور دوران سفر متعدد مسافروں کو درپیش مسائل میں انکی مدد کی، مزید پٹرولنگ پولیس چک اکا ٹیم نے مون سون کے سلسلے میں شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پوسٹ کے ساتھ گرین بیلٹ پر بھی پودے لگائے متعدد دکانداروں کیساتھ ملکر بیٹ ایریا میں پودے لگائے گئے، انچارج پوسٹ عاصم آذاد سب انسپکٹر نے بتایا کہ ہماری ٹیم جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کے تحفظ، امن و امان قائم رکھنے کے لئے 24 گھنٹے موجود ہے، دوران سفر کسی قسم کی دشواری کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1124 پر ہمیں کال کریں پٹرولنگ ہائی وے پولیس چک اکا کی ٹیم آپ کی مدد کے لئے ہمہ وقت موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں