محکمہ ریونیو پنجاب نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کرپشن اور رشوت سے پاک پراپرٹی کی خریدو فروخت کا بائیومیٹرک منصوبہ تیار کر لیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم محکمہ ریونیو پنجاب نے اپنے انقلابی اقدام سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کرپشن اور رشوت سے پاک گھر بیٹھے پراپرٹی کی خریدو فروخت کا بائیومیٹرک منصوبہ تیار کر لیا۔محکمہ ریونیو پنجاب کے بائیومیٹرک اور جدید پراجیکٹس سے شہری، مالکان اراضی پراپرٹی رجسٹریشن (رجسٹرار) دفاتر جائے بغیر پراپرٹی کی خرید و فروخت گھر بیٹھے بائیو میٹرک جدید نظام سے کر سکیں گے اپنی پراپرٹی کی رجسٹریاں بھی گھر بیٹھے کرائی جا سکیں گی، ملکیتی اراضی کے انتقالات اور فرد وراثت بھی گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے، یہ جدید نظام پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اچھی شہرت کے حامل افراد،کمپنیوں کو اشٹام فروش طرز پر باقاعدہ بھاری مالی سیکیورٹی کے ساتھ لائسنس جاری کیے جائیں گے، بائیو میٹرک سسٹم میں براہ راست نادرا، پراپرٹی رجسٹرار انٹر لنک ہوں گے۔یہ کمپنیاں شخصیات اشٹام فروش طرز پر ہر یونین کونسل، بڑے بازاروں، بڑے تجارتی مراکز میں موجود ہوں گی انھیں بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک کیا جائے گا جس کی مدد سے پراپرٹی کی رجسٹریاں، اقرار نامے آن لائن ہو سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں