ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مزید 1 فرد کی کورونا رپورٹ مثبت

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مزید 1 فرد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 6395 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 482 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔کل تک 465کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں گزشتہ روز تک مزید 2کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 467کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں،جبکہ 4کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا اب تککورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں جہلم میں اب تک 22 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا اس وقت تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں