جہلم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس) جہلم اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترکی مو ثر حکمت عملی اور بھرپور کمانڈ اینڈ کنٹرول کی بدولت ضلع بھرمیں عشرہ محرم الحرام بخیریت اور پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا، محرم الحرام کے ضمن میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں فول پروف سیکورٹی اور دیگر انتظامی امور کو یقینی بنا کر ضلع جہلم میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا اہم قردار رہا ہے۔مختلف مکتبہ فکر سے علماء اکرام نے امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کیا افسران سمیت علماء کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علماء اکرام، سول سوسائٹی، امن کمیٹی کے ممبران آئندہ بھی مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔باہم کوآرڈینشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے میں سب کا حصہ شامل ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کے علماء نے امن کی فضا کو قائم رکھنے میں اپنا قردار ادا کیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کے اکابرین کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عشرہ محرم الحرام کا اھم ترین دن تھا، تمام جلوس عزاداری و مجالس ہائے بخیرو خوبی انجام پائے۔ تمام اداروں بشمول پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، پولیس، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، ضلعی امن کمیٹی، لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس، محکمہ صحت، ریسکیو 1122 اور دیگر تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے،اور معاشرے کے تمام مکاتب فکر بشمول تمام مسالک کے علمائے کرام، عوامی نمائندگان اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان نے اپنے اپنے انداز میں مثبت رپورٹنگ کی جو خراج تحسین کے لائق ہیں۔ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس کامیابی کا سہرہ سیاسی، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، صحافتی، سرکاری اداروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور میری ٹیم کے تمام معزز اراکین اور بالخصوص ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ، اے ڈی سی جی سید نذارت علی، اے ڈی سی آر چوہدری محمد ارشد بھدر،اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی سر براہان اور دیگر اداروں کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز نے کہا ہے کہ میں آپ سب کا شکر گزارہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اسی جذبہ اور جانفشانی کے ساتھ ضلع جہلم کے عوام کے دیگر مسائل کے حل کے لئے کوشاں رھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں