سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور وفادار دوست ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور وفادار دوست ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر،وزیر خارجہ کا سعودی عرب سے متعلق بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔سعودی عرب پاکستان کا مخلص اور وفادار دوست ہے، ہر مشکل گھڑی میں اس نے ہمارا ساتھ دیا ہے، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان کیا، انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل حالات آئے ہیں یا آفات الٰہیہ سے متاثر ہوا ہے، ایسی گھڑی میں سعودی عرب نے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ایک مخلص اور وفادار دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ عمومی طور پر بھی پوری دنیا میں جہاں مسلما ن کسی مشکل میں مبتلا ہوئے، وہ برما اور فلسطین کی عوام ہو، یا زمین کے کسی بھی کونے میں مسلمان آباد ہوں، سعودی عرب نے تمام اسلامی ممالک سے بڑھ کر ان کا ساتھ دیا ہے اور اپنی قائدانہ ذمہ داری کو بطریق احسن نبھایا ہے۔ نیز انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے لیکن اس سے متعلق ستر سالہ تاریخ گواہ ہے کہ تمام اسلامی سے بڑھ کر سعودی عرب نے ہمارے مؤقف کو مضبوط ہے، سعودی عرب کی قیادت میں اس دفعہ انٹرنیشنل فورم پر رابطہ عالم اسلامی کا اجلاس ہوا جس میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کشمیر کا باقاعدہ طور پر جھنڈا رکھا گیا، یہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا ایسے مخلص دوست کے بارے میں د ھمکی آمیز الفاظ میں بیان دینا خارجہ پالیسی سے متعلق ان کی نااہلی کو ثابت کر رہا ہے۔پھر ہم نے دیکھا کہ ملک دشمن عناصر نے اس خبر کو خوب ہوا دی اور دو طرفہ تعلقات کو کمزور کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اقدام قابل ستائش ہے کہ جنہوں نے حالات کی نزاکت کو سمجھا اور اس حوالے سے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔مزید انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو سمجھنا چاہئے کہ ہمارا سعودی عرب کے ساتھ صرف ایک اسلامی ملک ہونے کا رشتہ نہیں ہے، بلکہ ان سے ہمارا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ ارض حرمین شریفین ہے اور وہاں ایسے مقدس مقامات ہیں، جن سے پاکستانی عوام ایمانی اور جذبانی قسم کی محبت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں