




لندن رپورٹ چودھری عارف پندھیر
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن کی بلا معاوضہ سفارت کاری کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے اور حکومت پاکستان بھی انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازتی ہے ۔ بر طانیہ میں پاکستانیوں ڈاکٹروں کی سب سے بڑی تنظیم ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے صدر مسٹر شکیل پوری جن کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ھے کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان اور وزارت داخلہ نے انکی پیشہ وارانہ اور کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں انکا نام وزارت خارجہ کی اعزازی لسٹ میں شامل کر لیا ۔ اس موقع پر سینئر صحافی عارف چودھری سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے حکومت پاکستان کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اعزازی لسٹ میں شامل کر کے ہماری خدمات کا جو اعتراف کیا ہے اس سے حوصلہ افزائی کے ساتھ خدمت کرنے کا مذید جذبہ پیدا ہو گا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ مزید ہوتا ہے اور کورونا وائرس وبا کے مشکل ترین حالات کے دوران ڈاکٹروں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کی – انہیں یہ اعزاز ملنے پر بر طانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ھے – اے پی پی ایس کے روح رواں ڈاکٹر عبدالحفیظ -سینئر ڈاکٹر عنصر حیات -ڈاکٹر محمد اقبال -ڈاکٹر شاہینہ انجمُ- ڈاکٹر ایازاصغر – ڈاکٹر یونس پرواز – ڈاکٹر سلیم اللہ -ڈاکٹر زاھد چوہان -ڈاکٹر صائمہ نعمان-ڈاکٹر ہارون- ڈاکٹر طارق چوہان-ڈاکٹر عامر ایوب -ڈاکٹر مصطفی-نے مسٹر شکیل پوری کو حکومت پاکستان کی جانب سے مسٹر شکیل پوری کو اعزاز ملنے پر دلی مبارکباد دی.