پنجاب کے اساتذہ کے لیے خوشخبری

Spread the love

مورخہ 31۔08۔2020 کو پنجاب کی تمام ٹیچرز یونین اور ایسوسی ایشن کا سب سے بڑا الائنس منڈی بہاوالدین میں ترتیب دیا گیا ۔ جس کی میزبانی پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر امتیاز عباسی اور ان کی منڈی بہاؤالدین کی ٹیم بشیر وڑائچ عمر گوندل اور نواز انجم گوندل نے کی ۔
اہم ترین اجلاس میں پنجاب ٹیچرز یونین کاظمی گروپ کے صوبائی صدر چوہدری سرفراز ، پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی صدر چوہدری صفدر ،پنجاب ایسوسی ایشن فار کمپیوٹر ٹیچرز پیکٹ کے صوبائی صدر کاشف شہزاد چوہدری ،پنجاب فزیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کی صوبائی صدر مومنہ گوندل نے شرکت کی ۔اجلاس میں اساتذہ کے مسائل تفصیلی بحث کی کی گئی اور احتجاجی عمل کو مل کر آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں