جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی ہدایت پر اے ڈی سی فنانس ربنواز منہاس نے انجمن ہلال احمر کمیٹی جہلم کے ممبران کے ساتھ ادارہ کی جانب سے مستحق افراد کی مالی معاونت کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ہے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبل کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ممبران کی مشاورت چاروں تحصیلوں میں مستحق خاندانوں کی مدد کرنے کے حوالے سے حکمت عملی اپنائی جار ہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے متعلقہ حکام کو اعزازی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ اجلاس میں اے ڈی سی فنانس کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے ادارے کو فعال بنانے میں تمام وسائل استعمال میں لائے جا رہے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامی افسران، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، میڈم شاہدہ شاہ، راجہ نوبہار خان و دیگر محکموں کے افسران دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مخیر حضرات سے مل کر دیگر پروجیکٹس پر بھی کام کیا جائیگا۔ادارے کے تحت ضلع میں قائم ڈسپنسریوں کے ذریعے مریضوں کو بنیادی ادویات فراہم کر رہی ہیں، صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مخیر خضرت کو ایسے اداروں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

اے ڈی سی فنانس ربنواز منہاس نے انجمن ہلال احمر کمیٹی جہلم کے ممبران کے ساتھ ادارہ کی جانب سے مستحق افراد کی مالی معاونت کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت
Please follow and like us: